Home / entertainment / سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کس نے کیا تھا؟

سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کس نے کیا تھا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق سابق کپتان سرفراز احمد سے قیادت واپس لئے جانے کے فیصلے پر بدستور وضاحتیں پیش کرنے میں مصروف ہیں۔

مصباح الحق کو دہری ذمہ داری ملنے کے بعد پہلی ہی ہوم سیریز میں پاکستان ٹیم کو سری لنکا کی بی ٹیم کے ہاتھوں ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش شکست ہوگئی تھی جس کے بعد حیران کن طور پر سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے فارغ کردیا گیا تھا۔ 

سرفراز احمد کو کپتان سے ہٹاتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کا قیادت اظہر علی کو سونپی گئی جبکہ ٹی 20 اور ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کا کپتان بابراعظم کو مقرر کیا گیا جن کی قیادت میں قومی ٹیم ٹی20 میچز تو کھیل چکی ہے البتہ بطور کپتان بابراعظم نے ابھی ون ڈے کیرئیر کا آغاز کرنا ہے۔ 

ایک انٹرویو میں اس بارے میں سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ میرے پاس کپتان کو فارغ کرنے یا مقرر کرنے کا اختیار ہی نہیں ہے بلکہ ایسا صرف کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ہی کرسکتے ہیں اور انہوں نے ہی حتمی فیصلہ کیا تھا، یہ درست ہے کہ اس حوالے سے ہماری رائے معلوم کی گئی تھی جوعوام کو بتانے کی نہیں ہے۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

عمر گل کے 20 سالہ پروفیشنل کرکٹ کا سفر تمام

یارکر سپیشلسٹ عمر گل کے 20 سالہ پروفیشنل کرکٹ کا سفر تمام ہو گیا۔ عمر …