Home / Islamic / ارطغرل“کے کرداروں میں سے کس کس نے آیا صوفیہ کا دورہ کیا؟

ارطغرل“کے کرداروں میں سے کس کس نے آیا صوفیہ کا دورہ کیا؟

گزشتہ روز 86 سال بعد ترکی کی قدیم مسجد آیا صوفیا میں نماز جمعہ ادا کی گئی، جس میں ترکی کے کونے کونے سے لوگوں سمیت ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

آیا صوفیا میں 86 سال بعد ہونے والی روح پرور جماعت میں جہاں ترکی کی عام عوام سمیت ترک صدر رجب طیب اردوان نے شرکت کی وہی اسلامی تعلیمات پر مبنی ڈرامہ سیریز ارطغرل کے کچھ کرداروں نے بھی شرکت کی۔

قبول ترین ڈرامہ سیریز ارطغرل میں ارطغرل کے خاص سپاہی کا کردار ادا کرنے والے عبدالرحمٰن “سیل ال” نے آیا صوفیا میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے موقع پر شرکت کر کے نماز ادا کی اور تاریخی مسجد کا دورہ بھی کیا۔

انہوں نے آیا صوفیہ کی مسجد کا دورہ کرنے کے دوران لی گئی خوبصورت تصاویر پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا۔

مزیدبرآں ارطغرل غازی کے سیزن 3 اور 4 میں اصلیحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی گلسم علی نے بھی تاریخی مسجد کا دورہ کیا 

واضح رہے کہ رواں ماہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے استنبول میں موجود تاریخی اہمیت کی حامل آیا صوفیا کی عمارت کو مسجد میں تبدیل کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے تھے، جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے گزشتہ روز 86 سال کے بعد آیا صوفیا کی عمارت میں نماز جمعہ کی باجماعت نماز ادا کی گئی۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

آج کی حدیث

Share