Home / News / اس بدنام زمانہ افسر کو کونسے سرخاب کے پر لگے ہیں؟

اس بدنام زمانہ افسر کو کونسے سرخاب کے پر لگے ہیں؟

یگی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ ریاست 12 بجے کے بعد سو جاتی ہے یا یہاں جنگل کا قانون ہے۔اسلئے عوام اپنی حفاظت خود کرے ، حکومت سے توقع نہ رکھے۔

اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے سی سی پی او لاہور کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور حکومت سے سوال پوچھ لیا کہ اس بدنام زمانہ شخص کو کونسے سرخاب کے پر لگے ہیں؟

اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ موٹر وے پر ہونے والے شرمناک اور اندوہناک واقعہ سے پاکستان کی عوام اور بالخصوص خواتین ہل کر رہ گئی ہیں۔ یہ پہلی حکومت آئی ہے جو نا صرف ہر واقعہ کا الزام مظلوم کو دیتی ہے بلکہ کھلے عام یہ پیغام دے رہی ہے کہ ہر کوئی اپنی حفاظت خود کرے ریاست سے کوئی توقع نہ رکھے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ کیا آپ یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ریاست 12 بجے کے بعد سو جاتی ہے یا یہاں جنگل کا قانون ہے ؟ حکومتی رویہ تشویش ناک ہے آپ مجرم کے بجائے مظلوم کو الزام دے کر بھیڑیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ آپ کو شرم آنی چاہیے۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …