Home / News / نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف غداری کا مقدمہ درج

نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف غداری کا مقدمہ درج

تھانہ شاہدرہ میں سابق وزیراعظم نوازشریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور دیگر پارٹی قائدین کے خلاف بغاوت کے لیے اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاگیا، یہ مقدمہ بدررشید نامی شہری کی مدعیت میں یکم اکتوبر کو درج کیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان پینل کوڈ کی دفعات مجرمانہ سازش کے تحت درج کیے گئے مقدمے کی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ نوازشریف نے مقتدر حلقوں کیخلاف گفتگو کی ، عوام کو  بغاوت پر اکسایا، ، نوازشریف نے اپنی تقاریر میں دشمن ملک بھارت کی ڈیکلیئر پالیسی کی تائید کی ۔متن میں مزید کہا گیا کہ  نوازشریف نیب قوانین کےتحت سزایافتہ مجرم ہیں،اشتعال انگیزتقاریرکےذریعےاداروں کیخلاف بغاوت پراکسایاگیا جبکہ  ملکی قوانین سزایافتہ مجرم کوایسی تقاریراوراقدامات کی اجازت نہیں دیتے۔مقدمے میں نوازشریف اور مریم نواز کے ساتھ سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شریک ن لیگی رہنما شاہدخاقان عباسی، بیگم نجمہ وحید،بیگم ذکیہ شاہنواز،طارق رزاق چودھری ، شیزافاطمہ،جاویدعباسی،مہتاب عباسی،جاویدلطیف،مریم اورنگزیب ،ایازصادق ، ظفرالحق،خرم دستگیر،اقبال ظفرجھگڑا،صلاح الدین ترمذی،احسن اقبال،شیخ آفتاب،پرویزرشید،خواجہ آصف اور راناثنااللہ  کو بھی نامزد کیا گیا۔ 

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …