Home / News / ٹک ٹاک کا جنون مزید 3 نوجوانوں کی زندگیاں لے گیا

ٹک ٹاک کا جنون مزید 3 نوجوانوں کی زندگیاں لے گیا

کراچی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں تین نوجوان ٹک ٹاک بنانے کے چکر میں جوہڑ میں ڈوب گئے۔

 کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ میں تین نوجوان مبینہ طور پر گہرے تالاب میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے ڈوب گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیماڑی کے رہائشی 3 دوست پکنک منانے رئیس گوٹھ پہنچے جہاں تالاب کے کنارے ٹک ٹاک ویڈیو کیلئے شوٹنگ کرتے ہوئے ایک دوست کا پاؤں پھسلا اور وہ تالاب میں جا گرا۔

دوستوں نے ساتھی کو بچانے کیلئے تالاب میں چھلانگ لگائی مگر بد قسمتی سے تینوں ہی تالاب کی گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے سنبھل نہ سکے اور ڈوب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر تینوں نوجوانوں کی لاشیں تالاب سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔

مقتولین کی شناخت شہزاد، سجاد اور زبیر کے نام سے ہوئی ہے۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …