
سلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ 16اکتوبرکاجلسہ ہو گا جو مرضی رکاوٹیں کھڑی کر دیں ،آئین اور قانون کی بالا دستی کے عوام کھڑی ہو چکی ہے،معیشت کی تباہ حالی اور بے روز گاری کے خلاف یہ عوام کا ردعمل ہے۔
مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، سقوط کشمیر ہوگیا،ایوان بالا اور زیریں میں 16 اکتوبر کا جلسہ موضوع بحث ہے،حکومت جاچکی ہے، کرائے کے ترجمانوں کے بیانات سے واضح ہو چکا ہے،یہ لوگ پہلے کنٹینر پر چڑھ کر اور اب کنٹینر لگا کر سیاست کر رہے ہیں۔