Home / international news / بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی کے ثبوت موجود ہیں

بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی کے ثبوت موجود ہیں

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کا بھارتی صحافی کرن تھاپر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بھارت کے دہشت گردوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے ثبوت موجود ہیں، اے پی ایس حملے کا ماسٹر مائنڈ حملے کے وقت را سے رابطے میں تھا۔

بھارتی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ را نے پڑوسی ملک میں سفارت خانے کے ذریعے تین حملےکرائے، چینی قونصل خانے، پی سی گوادر اور اسٹاک ایکسچینج پر حملے کروانے میں بھارت کا ہاتھ ہے، پاکستان کے پاس بھارت سے کی گئی فون کالز کے ثبوت موجود ہیں۔

معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں را کے افسران کی نگرانی میں ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کو ایک دوسرے میں ضم کیا گیا، جس کے لیے بھارت نے دہشت گردوں کو 10 لاکھ ڈالر کی بھاری رقم ادا کی۔

مشیر برائے قومی سلامتی نے کہا کہ سمجھوتہ جیسی دہشتگردی میں ملوث ہندو پرست دہشتگردوں کو بھارتی عدالتوں نے رہا کیا، دوسری جانب چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث اسلم اچھو کاعلاج بھارت میں کیا گیا، اسلم اچھو کے پرائمس اسپتال نیو دہلی میں علاج کے ثبوت بھی ہمارے پاس موجود ہیں۔

معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات اس صورت میں ممکن ہیں جب بھارت مقبوضہ کشمیر کے سیاسی قیدیوں کو فوری رہا، غیر انسانی فوجی محاصرے کا خاتمہ، مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کی تبدیلی کے لاگو قانون کا خاتمہ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نہیں روکتا۔ بعدازاں اگر مودی چاہتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ  بات کی جائے تو پہلے مودی کو کشمیر میں جاری ظلم و ستم کو روکنا ہو گا۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

فرانس میں حضور ﷺ کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے ٹیچر کو قتل کردیا گیا

 یورپی ملک فرانس میں ایک شخص نے حضور ﷺ کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے …