Home / News / ٹریفک پولیس اہلکار نے ’سائیکل سوار‘ کا چالان کردیا

ٹریفک پولیس اہلکار نے ’سائیکل سوار‘ کا چالان کردیا

کراچی کلفٹن میں ٹریفک پولیس نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے ایک محنت کش سائیکل سوار کو موٹرسائیکل چالان کوڈ کے تحت 500 روپے جرمانہ کر دیا۔

کراچی ٹریفک پولیس کے ای چالان کی سلپ کے مطابق محمد اقبال شاہد نامی سائیکل سوار پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر 500 روپے جرمانہ کیا گیا۔ چالان میں سائیکل سوار پر 20 روپے ٹیکس بھی عائد کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ پھیری لگا کر مختلف اقسام کی چیزیں فروخت کرنے والے اس شخص کو ٹریفک پولیس نے روکا ٹریفک پولیس کلفٹن کے ٹکٹنگ آفیسر غلام علی جمالی نے رانگ وے جاتے ہوئےشخص سے اس کا شناختی کارڈ طلب کر کے اسے پانچ سو روپے جرمانہ کیا۔

کلفٹن ٹریفک سیکشن کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاوید کا کہنا ہے کہ سائیکل کا فائن کوڈ نہ ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل کوڈ کے تحت چالان کی سلپ نکالی گئی۔

ٹریفک پولیس افسر سائیکل سوار کو 500 روپے جرمانے کا بتاتا ہے تو غریب پھیری والے کے چہرے کا رنگ اڑ جاتا ہے، وہ کہتا ہے کہ گھر پر کھانے کو آٹا نہیں ہے، میں 500 روپے کہاں سے لاؤں؟

ٹکٹنگ آفیسر کی کوشش کے باوجود سائیکل سوار چالان کی سلپ وصول نہیں کرتا۔ کلفٹن ٹریفک سیکشن کے مطابق یہ جرمانہ ٹکٹنگ آفیسر غلام علی جمالی نے خود ادا کیا اور سائیکل سوار کو وارننگ کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …