Home / News / نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نوازشریف کواشتہاری قراردینے کی کارروائی کاآغازکردیا۔

پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی،عدالت نے وارنٹ گرفتاری سے متعلق عملدرآمدرپورٹ طلب کررکھی تھی،نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ کی عملدرآمدرپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی ،رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ نوازشریف کی لندن رہائشگاہ پروارنٹ وصول کرادیئے۔

عدالت نے نوازشریف کواشتہاری قراردینے کی کارروائی کاآغازکردیا۔نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف جان بوجھ کرریفرنس کاسامنا نہیں کررہے،عدالت نے کہاکہ نوازشریف کیخلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کی جاتی ہے،نیب سے نوازشریف کواشتہاری قراردلوانے کی ابتدائی رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس پرمزید کارروائی 15 اکتوبرتک ملتوی کردی۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …