Home / News / آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کی نوید سنا دی

آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کی نوید سنا دی

بین الاقوامی مالیتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 2021 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہونے کی خوشخبری سنا دی ہے، عالمی معاشی منظر نامے کی رپورٹ کے مطابق اگلے سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال یہ شرح 10.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ اس رپورٹ میں بری خبر یہ ہے کہ 2021 میں پاکستان میں بے روزگاری بڑھ سکتی ہے۔ رواں سال بے روزگاری کی شرح 4.5 فیصد ہے جو 2021 میں بڑھ کر 5.1 فیصد ہونے کا خدشہ ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مطابق جی ڈی پی میں شرح نمو جو رواں سال منفی 4 فیصد ہے، وہ اگلے سال بہتر ہو کر ایک فیصد ہونے کی توقع ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اگلے سال جی ڈی پی کا 2.50 فیصد رہنے کا امکان ہے۔


Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …