Home / News / سینئر صحافی رئووف کلاسرا کی خاتون کی مدد کی اپیل پر حکومت متحرک

سینئر صحافی رئووف کلاسرا کی خاتون کی مدد کی اپیل پر حکومت متحرک

گردوں کی جان لیوا بیماری میں مبتلا خاتون کی سنی گئی، سینئر صحافی کی اپیل پر  وزیر اعلی عثمان بزدار نے مفت علاج کیلئے ہدایات جاری کردی ، خاتون کا جتنا جلد ممکن ہوسکے، پی کے ایل آئی ہسپتال منتقل کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی روئوف  کلاسرا نے ایک روز قبل ایک مریضہ کی روداد ٹویٹ کو جس کے گردے فیل ہو چکے ہیں اور اپیل کی اس کی مدد کی جائے، یہ ہنگامی بنیادوں پر ضروری ہے ، جلد از جلد ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہے ۔

کلاسرا نے جو ٹوئیٹ شیئر کی ، اس کے مطابق  اگر وہ آج زندہ بچ گئی ، معمول کے ڈائلسز کے دوران اسے دل کا دورہ پڑا اور اب کارڈیالوجی آئی سی یو میں زندگی موت کی جنگ لڑرہی ہے ، اگر وہ زندگی سے اور ایک بچہ اپنی ماں سے ہاتھ دھو  بیٹھا تو کون ذمہ دار ہوگا؟ وہ بھی صرف اس وجہ سے اس کی ٹرانسپلانٹ کی ابھی باری نہیں آئی ۔ 

رئووف کلاسرا کی ٹوئیٹ کے بعد وزیراعلیٰ کے ترجمان برائے ڈیجیٹل میڈیا  اظہر مشوانی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور پی کے ایل آئی نے مریضہ سے رابطہ کرلیا ہے اور دل کے علاج کے لیے پرائیویٹ ہسپتال میں ان کو داخل کرادیا گیا اور ان کی حالت بہتر ہوتے ہی پی کے ایل آئی میں منتقل کردیا جائے گا، خاتون کا بالکل مفت علاج معالجہ ہوگا۔


Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …