Home / News / “گوجرانوالہ جلسے کا پہلا رزلٹ ؟

“گوجرانوالہ جلسے کا پہلا رزلٹ ؟

 تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اپنی متنازعہ حرکات کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں اور شاید اسی وجہ سے مخالفین کے علاوہ اپنی ہی جماعت کے کارکنان کے بھی نشانے پر رہتے ہیں، اب بھی انہوں نے ایک متنازعہ تصویر شیئر کی تو سماجی کارکن جبران ناصر نے کھری کھری سنادیں۔

عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹر پر ممکنہ طورپر ایک پرانی تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ “گوجرانوالہ جلسے کا پہلا رزلٹ موصول ” تصویر میں موجود لوگ کنٹینر پر ایک جنگلے کے بیچ قطار میں کھڑے ہیں۔

ان کی اس متنازعہ ٹوئیٹ پر انسانی حقوق کیلئے سرگرم کارکن اور معروف وکیل  جبران ناصر بھی خاموش نہ رہ سکے اور لکھا کہ ” پی ٹی آئی کا ایک اور سپوت، کراچی میں تبدیلی کی امید میں اس شخص کو ووٹ دینے والی ہزاروں خواتین سمیت بہت سے لوگوں کو برا لگا، جو لوگ ان سے واقف ہیں، وہ بھی حیرت زدہ ہیں، جو لوگ ذاتی مفادات کے لئے مذہب کا استعمال کرتے ہیں وہ عام طور پر کوئی شرم محسوس نہیں کرتے۔ 

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …