Home / international news / بیٹی سمیت 160 بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ پکڑا گیا

بیٹی سمیت 160 بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ پکڑا گیا

 فرانس میں اٹلی سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ ملزم کو 160 بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

جرمنی کی درخواست پر فرانس میں اٹلی سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نے جرمنی سے فرار ہوکر فرانس میں اپنے ایک دوست کے گھر چھپا ہوا تھا۔ملزم پر جرمنی میں 2000 سے 2014 کے درمیان اپنی سگی بیٹی سمیت 160 بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر 122 مقدمات زیر سماعت تھے۔ سفاک ملزم نے اپنے دوستوں، رشتہ داروں اور آفس کولیگز کے بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

فرانس پولیس نے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے تاہم جلد ملزم کو جرمن پولیس کے حوالے کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم نے اعتراف جرم کیا ہے اور یورپی قوانین کے تحت ملزم کو جرمنی کے حوالے کردیا جائے گا۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

اشتعال انگیزبیانات امن کوآگے نہیں بڑھائیں گے

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زادنے کہاہے کہ اشتعال انگیزبیانات امن کوآگے نہیں …