Home / international news / بھارت سمیت 86 ممالک کو سوئس بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری

بھارت سمیت 86 ممالک کو سوئس بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری

سوئٹزرلینڈ کی فیڈرل ٹیکس ایڈمنسٹریشن نے بھارت سمیت 86 ممالک کی تفصیلات فراہم کردی ہیں، سوئٹزرلینڈ کی فیڈرل ٹیکس ایڈمنسٹریشن نے معلومات کے عالمی خودکار نظام کے تحت انڈیا سمیت 86 ملکوں کو 31 لاکھ اکاؤنٹس کے بارے میں تفصیلات فراہم کی ہیں۔

فیڈرل ٹیکس ایڈمنسٹریش ایف ٹی اے بیان کے مطابق آٹومیٹک ایکسچینج آف انفارمیشن کے تحت بحرین، اسرائیل، متحدہ عرب امارات، کویت، بہامس، مارشل آئی لینڈ اور پاناما کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے، 66 ملکوں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ دو طرفہ بنیادوں پر کیا جاتا ہے۔

22 ملک ایسے بھی ہیں جن سے سوئٹزرلینڈ کو تو بیرونی ممالک میں اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات موصول ہوئیں لیکن ان ملکوں کو اس لیے کچھ نہیں بتایا گیا کیونکہ ان میں سے نو ملک ایسے ہیں جو ڈیٹا سکیورٹی یا معلومات کو محفوظ رکھنے کے بین الاقوامی معیار پر پورے نہیں اترتے اور 11 ملک ایسے ہیں جنھوں نے یہ تفصیلات وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ایف ٹی اے کے مطابق 38 ملک ’گلوبل فورم آن ٹرانسپیرنسی اینڈ ایکسچینج آف انفارمیشن فار ٹیکس پرپزز‘ کے تحت سوئٹزر لینڈ کو 31 دسمبر 2020 تک معلومات فراہم کر دیں گے۔ ان ملکوں نے کہا ہے کہ وہ کووڈ 19 کی وبا کی وجہ سے کچھ تکنیکی دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں،ساڑھے آٹھ ہزار بینک، مالیاتی ادارے، ٹرسٹ اور انشورنس کمپنیاں ایف ٹی اے کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں،ایف ٹی اے کو 31 لاکھ اکاؤنٹس کی تفصیلات شریک ملکوں کو فراہم کرنے کے بدلے میں آٹھ لاکھ اکاؤنٹس کے بارے میں تفصیلات موصول ہوئیں ہیں۔

بھارت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق بھارتی حکومت کی طرف سے بیرونی ممالک میں جمع بھارتی شہریوں کے کالے دھن کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے،بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ان اکاؤنٹس میں بڑی تعداد بھارت سے تعلق رکھنے والوں کی ہے۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

فرانس میں حضور ﷺ کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے ٹیچر کو قتل کردیا گیا

 یورپی ملک فرانس میں ایک شخص نے حضور ﷺ کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے …