
لاہور طالبہ کو ریپ اور قتل کی دھمکیاں، لڑکی نے پولیس کے کاروائی نہ کرنے پر ملزم کے دھمکیوں کے سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیے۔
لاہور میں طالبہ کو ہراساں کرنے کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ملزم ابشام 2016 سے لڑکی کو ریپ اور قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے، پولیس کو ایف آئی آر درج کروانے کے باوجود کارروائی نہ ہونے پر لڑکی نے دل برداشتہ ہو کر ملزم کی دھمکیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔
www.facebook.com/watch/?v=2441677302805098&extid=hF0hE7i2mFIq3ITAمتاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم نہ صرف ریپ بلکہ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا ہے، لڑکی کی جانب سے ملزم ابشام کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں وہ اسلحہ دکھا کر دھمکیاں دے رہا ہے، پولیس کو درخواست دینے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی جس پر ملزم نے گھر میں گھس کر قتل کرنے اور ریپ کی دھمکیاں دیں۔
متاثرہ لڑکی کا مزید کہنا ہے کہ اسے ایک بار ملزم کی جانب سے اغوا کرنے کی کوشش بھی کی گئی تھی، ملزم ابشام ہر وقت تعاقب میں رہتا ہے، گھر میں قید ہو کر رہ گئی ہوں، لڑکی نے اپنی پوسٹ میں سکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں سے مدد کی اپیل بھی کی۔