Home / News / پنجاب میں تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے ایس او پیز تیار
The reopening of Nalanda Kindergarten at Taman Setapak during the RMCO on Wednesday, with strict SOPs in place. AZMAN GHANI / The Star

پنجاب میں تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے ایس او پیز تیار

نجاب بھر میں پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کے لئے وزارت تعلیم نے سخت اور فول پروف کرونا بچاؤ ایس او پیز تیار کر لیے ہیں۔

نئے ان ایس او پی کے تحت اسکول کھلنے پر کسی بھی اسکول میں اسمبلی نہیں ہوگی،طلبہ طالبات کو تفریح بھی نہیں دی جائیگی، ہر کلاس روم ٹیچرز اسٹاف روم اور واش رومز میں صبح سویرے جراثیم کش سپرے لازم ہوگا

ایس اوپیز کے تحت ایک ڈیسک پر تین کے بجائے 2 طلبہ بیٹھ سکیں گے،طلبہ طالبات ٹیچرز ایک دوسرے کو پین،پنسل کاغذ ربر،کھانا بھی نہیں دے سکیں گے۔ طلبہ ٹیچرز کا ہاتھ ملانا ممنوع ہوگا۔

ان ایس او پیز کے تحت کلاس میں صرف 3 مضامین ریاضی،انگریزی ،سائنس پڑھائی جائے گی دیگر مضامین کا صرف ہوم ورک دیا جائے گا،ایک کلاس میں 20بچے بیٹھ سکیں گے, طلبہ طالبات زیادہ ہونے کی صورت میں مارننگ اور ایوننگ دو شفٹیں کی جائیں گی۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …