Home / Islamic / آیاصوفیا تمام مذاہب کیلئے کھلی ہے

آیاصوفیا تمام مذاہب کیلئے کھلی ہے

آیا صوفیا تمام مذاہب کے لوگوں کیلئے کھلی ہے، یہاں ہر مذہب کو ماننے والے آسکتےہیں۔طیب اردگان کا بڑا اعلان

ترک صدر نے اعلان کیا ہے کہ آیا صوفیا تمام مذاہب کے لوگوں کیلئے کھلی ہے، یہاں ہر مذہب کو ماننے والے آسکتےہیں

ترک صدر کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے آیا صوفیہ کو مسجد کے طور پر دیکھنا چاہتے تھے،آیا صوفیاء تمام ایمان والوں کیلئے کھلی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ 86 سال بعد آیا صوفیہ کو مسجد بنانے کے بعد ہماری اگلی منزل مسجد اقصیٰ ہے، جسے ہم آزاد کروائیں گے۔

اسرائیلی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بیان کو ترکی کی وزارت مذہبی امور بھی بار بار پھیلارہی ہے اور پیغام دیا جا رہا ہے کہ اسرائیل کیخلاف تمام عالم اسلام کے ممالک کو متحد ہونا ہو گا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ترکی میں اسرائیل مخالف جذبات تیزی سے ابھر رہے ہیں، یہ جذبات دردِ سر بن سکتے ہیں۔ ترکی کی یہ بیان بازی ایران کی بیان بازی سے ملتی جلتی ہے، ایران میں مذہبی قیادت برسر اقتدار ہے۔

واضح رہے کہ آیا صوفیہ میں 3 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے نماز جمعہ ادا کی، اس موقع پر ترک صدر نے تلاوت قرآن پاک بھی ادا کی۔لوگ ایک دن پہلے ہی دوسرے شہروں سے آنے لگے اور رات کو ہی مسجد کے باہر ڈیرے جمالئے۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

آج کی حدیث

Share