Home / News / کبھی کبھی سوچتا ہوں ڈاکوئوں کو این آر او دے دوں اور زندگی آسان ہوجائے

کبھی کبھی سوچتا ہوں ڈاکوئوں کو این آر او دے دوں اور زندگی آسان ہوجائے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کبھی کبھی سوچتا ہوں ڈاکوئوں کو این آر او دے دوں اور زندگی آسان ہوجائے لیکن یہ تباہی کا راستہ ہے، زندگی میں مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں اور وہی فیصلے آپ کو اوپر لے کر جاتے ہیں، ہم سرمایہ کاری لانے اور کاروبار چلانے کی کوشش کررہے ہیں، اس سلسلے میں ہمارا بڑا اثاثہ سمندر پار پاکستانی ہیں ، وہ سب سے زیادہ محب وطن لوگ ہیں ،جب ہماری حکومت آئی تو افسوس ہوا کہ یہ لوگ پاکستان نہیں آرہے، ملک درست سمت میں جارہا ہے، مشکل فیصلے ہی آپ کوآگے لے جاتے ہیں اور مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

نسٹ میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقامی سطح پرکارڈیک اسٹنٹ کی تیاری اہم پیش رفت ہے، دنیا میں کم ملک ہیں جو اپنے اسٹنٹ بنارہے ہیں، جو ملک نیوکلیئر ٹیکنالوجی بنا سکے اس کے لیے چیزیں آسانی ہونی چاہئیں تھیں۔ انہوں نے ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر تھوڑی دیر میں ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے کیونکہ ہمارے پاس ڈالرز کی کمی ہوتی ہے تو زرمبادلہ ختم ہوجاتے ہیں اور جب زرمبادلہ کم ہوں گے تو روپیہ گرے گا جس سے مہنگائی آئے گی۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …