Home / international news / کچی مچھلی کھانے کی وجہ سے چینی آدمی کے جگر کو شدید نقصان

کچی مچھلی کھانے کی وجہ سے چینی آدمی کے جگر کو شدید نقصان

چین میں کچی مچھلی کھانے سے ایک آدمی کو اپنے آدھے جگر سے ہی ہاتھ دھونا پڑ گئے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس آدمی کی طبی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس نے کم پکی ہوئی مچھلی کھائی تھی جس میں ’فلیٹ ورمز‘ (Flatworms)کی بڑی مقدار موجود تھی۔ ان کیڑوں نے آدمی کے جگر میں جا کر انڈے دینے اور افزائش کرنی شروع کر دی اور اس کا جگر ان کیڑوں سے بھر گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس 55سالہ آدمی کی بھوک ختم ہو گئی،اسے ہمہ وقت ڈائریا اور پیٹ کا درد رہنے لگا اور وہ ہر وقت تھکاوٹ محسوس کرنے لگا۔ یہ علامات ظاہر ہونے پر اسے ہینگ ژاﺅ فرسٹ پیپلز ہسپتال لیجایا گیا جہاں اس کا طبی معائنہ کرنے والے ڈاکٹر بھی اس کے جگر میں کیڑوں کی اتنی تعداد دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ اس کے جگر کے ایک حصے میں پیپ بھر چکی تھی اور ٹیومرز پیدا ہو چکے تھے اور یہ حصہ بالکل ناکارہ ہو گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ فلیٹ ورمز کی وجہ سے اس آدمی کو کلونورکیاسس (Clonorchiasis)نامی انفیکشن ہو گئی ہے جس سے اس کے جگر کا آدھا حصہ ناکارہ ہو چکا ہے۔ ڈاکٹروںنے طویل سرجری کرکے اس کے جگر کا یہ حصہ کاٹ ڈالا۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

فرانس میں حضور ﷺ کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے ٹیچر کو قتل کردیا گیا

 یورپی ملک فرانس میں ایک شخص نے حضور ﷺ کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے …