Home / entertainment / حلیمہ سلطان کے پاکستانی برانڈ کے ایڈ کی شوٹنگ کے مناظر سامنے آگئے

حلیمہ سلطان کے پاکستانی برانڈ کے ایڈ کی شوٹنگ کے مناظر سامنے آگئے

پاکستان میں مقبول اسلامی تعلیمات پر مبنی بنی ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والی حلیمہ سلطان (ایسرا بیلجیک) کے پاکستان میں مقامی سطح پر اسمارٹ فون تیار کرنے والی کمپنی کیو موبائل کی ایمبیسڈر بننے کے بعد اس کو پرموٹ کرنے کے لیے ایڈ کی شوٹنگ کے مناظر سامنے آگئے۔

چند ہفتے قبل خبر آئی تھی کہ تُرک سیریز ‘ارطغرل غازی’ کی حلیمہ سلطان کا اداکارہ اسراء بیلجک پہلی بار ایک پاکستانی کمپنی کیو موبائل کی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئی ہیں ۔

اس سے قبل اسراء بیلجک نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ جلد ہی پاکستان کے 3 معروف برانڈز کے ساتھ کام کا آغاز کرنے والی ہیں تاہم اس وقت انہوں نے اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی تھیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس بات کا باقاعدہ اعلان کچھ دن میں ایک پریس ریلیز کے ذریعے کریں گی۔

ایسرا بیلجک کے کیو موبائل کے برانڈ ایمبیسڈر بننے پر ان کے مداح تو خوش ہیں اور لیکن دوسری جانب پاکستانی شوبز کے لوگ اس خبر سے بے چینی کا شکار ہیں.

کئی پاکستانی فنکار اس حوالے سے اپنی اواز بھی اتھا چکے ہیں۔ اس حوالے سے اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر سٹوری لگائی تھی جس میں لکھا کہ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ پاکستانی برانڈ کے لیے ایمبیسڈر بھی پاکستانی ہونا چاہیے. انہوں نے مزید لکھا کہ نہ بھارتی نہ ہی ترکی بلکہ پاکستان زندہ باد۔

یاسر حسین کی اس سٹوری کی حمایت کرتے ہوئے اداکارہ ایمن خاناور اداکارہ مناہل خان نے بھی کی تھی ۔

واضح رہے کہ کیو موبایل پاکستان کی واحد الیکٹرونکس کی کمپنی ہے جو مقامی سطح پر اسمارٹ فون تیار کرتی ہے۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

عمر گل کے 20 سالہ پروفیشنل کرکٹ کا سفر تمام

یارکر سپیشلسٹ عمر گل کے 20 سالہ پروفیشنل کرکٹ کا سفر تمام ہو گیا۔ عمر …