Home / News / سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیزعلیل ہو گئے

سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیزعلیل ہو گئے

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔

84 سالہ شاہ سلمان کو مثانے میں سوزش کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔سعودی فرماں روا کو ریاض کے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز 2015 سے سعودی عرب کے بادشاہ ہیں، بادشاہت ملنے سے قبل تقریباً ڈھائی سال وہ سعودی عرب کے نائب اور ولی عہد رہے جب کہ انہوں نے 50 سال ریاض کے گورنر کے فرائض بھی انجام دیے۔اس کے علاوہ شاہ سلمان سعودی عرب کے وزیر دفاع بھی رہ چکے ہیں۔شاہ سلمان کے صاحبزادے اور سعودی ولی عہد 34 سالہ محمد بن سلمان ملک کی طاقتور ترین شخصیت تصور کیے جاتے ہیں جنہوں نے سعودی عرب میں کئی اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ سعودی شاہ سلمان کے ہسپتال داخل ہونے کی خبر ملنے پر عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الخادمی نے اپنا طے شدہ دورہ سعودی عرب منسوخ کر دیاہے ۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …