Home / Islamic / سعودی حکومت کا خطبہ حج اردو میں بھی نشر کرنے کا فیصلہ

سعودی حکومت کا خطبہ حج اردو میں بھی نشر کرنے کا فیصلہ

سعودی حکومت نے رواں سال خطبہ حج کا ترجمہ دس زبانوں میں نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بار خطبے کا اردو ترجمہ بھی نشر کیا جائے گا ۔

صدر امور حرمین شریفین شیخ عبدالرحمن السدیس نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ اسلام کا پیغام پوری دنیا میں موجود لوگوں تک پہنچانے کے لیے خطبہ حج دس زبانوں میں نشر ہوگا اور اس بار خطبہ حج کا ترجمہ پانچ کے بجائے دس زبانوں میں ہوگا۔

شیخ عبدالرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ رواں سال اردو، انگلش، فارسی، بنگالی، ترکش، فرانسیسی، چینی، روسی، ہوسا اور مالے زبان میں خطبہ حج نشرہوگا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کرونا وبا کی وجہ سے سعودی حکومت نے محدود حج کی اجازت دی ہے، صرف سعودی عرب میں موجود سعودی عوام اور غیر ملکی مسلمان فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔


Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

آج کی حدیث

Share