Home / News / ٹک ٹاک بندش کے پی ٹی اے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کاتحریری حکم نامہ جاری

ٹک ٹاک بندش کے پی ٹی اے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کاتحریری حکم نامہ جاری

ٹک ٹاک بندش کے پی ٹی اے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کاتحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ، تحریری حکم نامہ میں کہاہے کہ پی ٹی اے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کیلئے سینئر افسر مقرر کرے ۔

عدالت نے کہاکہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے سے کیوں نہ پی ٹی اے کے خلاف کارروائی کی جائے ؟،صدر پی ایف یو جے،وائس چیئرمین بار کونسل اور سابق وزیراطلاعات جاوید جبار عدالتی معاونین مقررکر دیئے گئے،معاونین پی ٹی اے کے اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر عدالتی معاونت کریں ۔

عدالت نے معاونین کو ہدایت کی کہ بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی کے سوال پر معاونت کریں ۔عدالت نے ٹک ٹاک بندش کے فیصلے کو فوری معطل کرنے کی درخواست پر بھی پی ٹی اے کونوٹس جاری کردیا،عدالت نے کہاکہ کیوں نہ کیس کے حتمی فیصلے تک پی ٹی اے کا فیصلہ معطل کردیاجائے

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …