Home / international news / اشتعال انگیزبیانات امن کوآگے نہیں بڑھائیں گے

اشتعال انگیزبیانات امن کوآگے نہیں بڑھائیں گے

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زادنے کہاہے کہ اشتعال انگیزبیانات امن کوآگے نہیں بڑھائیں گے،معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات امن کوآگے نہیں بڑھائیں گے،امریکا طالبان معاہدے،امریکاافغان مشترکہ اعلامیے پرسختی سے عمل پیراہوناچاہئے۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اپنے بیان میں کہاہے کہ تشددمیں کمی کے عزم کونظراندازنہیں کرناچاہیے،افغان صوبے ہلمندمیں پرتشدد واقعات پردوحہ میں اجلاس ہواہے،فریقین نے تشدد میں کمی پراتفاق کیاہے۔زلمے خلیل زاد کامزید کہنا تھا کہ امن مذاکرات امن کیلئے تاریخی موقع ہیں ضائع نہیں کیاجاناچاہیے۔

واضح رہے کہ طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج امریکاطالبان معاہدے کی خلاف ورزی کررہی ہیں۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

فرانس میں حضور ﷺ کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے ٹیچر کو قتل کردیا گیا

 یورپی ملک فرانس میں ایک شخص نے حضور ﷺ کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے …