Home / News / پولیس نے عابد ملہی کو گرفتارنہیں کیا اور کس شخص کی گاڑی میں اسے تھانے لایا گیا

پولیس نے عابد ملہی کو گرفتارنہیں کیا اور کس شخص کی گاڑی میں اسے تھانے لایا گیا

وٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو چھاپے کے دوران گرفتارنہیں کیا گیا بلکہ اس نے خود گرفتاری دی ہے ۔

عابد ملہی کے پکڑے جانے کے حوالے سے کہانی میں نیا موڑ آ گیاہے ، ملزم عابد ملہی کے والد نے خدشات کے پیش نظر مانگا منڈی کے ایک معزز شخص سے عابد کو پولیس کے سامنے پیش کرنے کی درخواست کی جس پر علاقہ معزز کی ہی گاڑی میں عابد کو سی آئی اے ماڈل ٹاﺅن تھانے منتقل کیا گیا ۔

پولیس نے اپنے سینئر ز کو مکمل سٹوری یہی بیان کی ہے کہ اسے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا ہے جبکہ عابد کی گرفتاری خود پیش کی گئی ہے ، اس کے والد نے ہی پولیس کو بتایا اور کہا کہ عابد کو آ کر لے جائیں اس میں گارنٹی مانگا منڈی کی اہم شخصیت کو بنایا گیا ۔

دوسری جانب یہ خبر بھی قابل ذکر ہے کہ عابد ملہی کو پولیس نے عدالت میں پیش کر دیاہے جہاں اس کے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی ، ملزم عابد ملہی کو چہرے پر کالا کپڑا ڈال کر عدالت لایا گیا تاہم دوسری جانب ملزم شفقت کا عدالت نے 28 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیاہے ۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …