Home / News / محکمہ پولیس نے سیکیورٹی کیلئے لاہور سیالکوٹ موٹروے پر نفری تعینات کرنے سے انکار کر دیا

محکمہ پولیس نے سیکیورٹی کیلئے لاہور سیالکوٹ موٹروے پر نفری تعینات کرنے سے انکار کر دیا

پنجاب کے محکمہ پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹروے پر سیکیورٹی کیلئے اہلکاروں کی تعیناتی سے معذرت کر لی ہے ۔

لاہور اور سیالکوٹ موٹروے پر پولیس کی نفری تعینات کا معاملہ مسلسل تاخیر کا شکار ہو رہا تھا تاہم اب پولیس نے اہلکاروں کی تعیناتی سے معذرت کرتے ہوئے مراسلہ آئی جی پنجاب انعام غنی کو بھجوا دیاہے ۔مراسلے میں کہا گیاہے کہ پولیس کو پہلے ہی نفری کی کمی کا سامنا ہے جس کے باعث وہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر نفری تعینات نہیں کر سکتے۔

یاد رہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر گاڑی کا پٹرول ختم ہونے کے بعد ڈکیتی کے دوران خاتون کے ساتھ بچوں کے سامنے نہایت ہی قبیح اور مجرمانہ فعل انجام دیا گیا تھا جس کا ایک ملزم شفقت تو پولیس نے گرفتار کر لیاہے تاہم دوسرے مجرم عابد ملہی کی تلاش جاری ہے اور وہ 21 دن گزرنے کے باوجود بھی اب تک گرفتار نہیں ہو سکا ہے ۔

اس واقعہ کے بعد آئی جی پنجاب نے لاہور سیالکوٹ موٹروے پر موٹروے پولیس تعینات ہونے تک سیکیورٹی کے معاملات اپنے ذمے لینے کا اعلان کرتے ہوئے نفری تعینات کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اب محکمہ پولیس کی جانب سے اس پر معذرت کر لی گئی ہے ۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …