Home / News / خدارا اپنے ملازمین کا خیال کریں

خدارا اپنے ملازمین کا خیال کریں

 ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک گاڑی میں سوار کچھ افراد نے ذاتی ملازم کے ساتھ ایسا سلوک کیا جسے دیکھ کر انسانیت بھی شرما جائے۔

ویڈیو بنانے والے تمام واقعے کو بیان کیا اور بتایا کہ وہ اس وقت کشمیر ہائی وے پر واقع مشہور فوڈ چین میکڈونلڈ پر موجود ہیں، ویڈیو بنانے والے شخص کی گاڑی کے سامنے ایک سفید رنگ کی کورولا گاڑی کھڑی ہے جس کی پارکنگ لائٹس آن ہیں اور گاڑی کے ساتھ ایک 14،15 سال کا لڑکا کھڑا دکھائی دے رہا ہے۔

ویڈیو بنانے والے شخص کے مطابق میکڈونلڈ کے ڈرائیو تھرو پر اس سفید رنگ کی گاڑی میں سے یہ بچہ باہر نکلا اور اند ر موجود افراد نے ڈرائیو تھرو پر اپنے لیے کھانا آرڈر کیا اور گاڑی ریزرو پارکنگ کی طرف چل پڑی، یہ بچہ گاڑی کے پیچھے پیدل پیدل چلتا ہوا پارکنگ تک آیا اور گاڑی کے باہر کھڑا ہوگیا۔

ویڈیو بنانے والے شخص نے کہا میں نے بھی میکڈونلڈ ڈرائیو تھرو سے کچھ کھانا لیا تھا میں یہاں وہ کھارہا ہوں، میں نے جب کافی دیر بچے کو گاڑی کے ساتھ کھڑے دیکھا تو اسے ہارن بجا کر متوجہ کرنے اور بات کرنے کی کوشش کی تو اس بچے نے منع کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس گاڑی میں موجود افراد کے ساتھ ہے اور وہ لوگ گاڑی میں اپنا کھانا کھارہے ہیں ۔

وہ بچہ گاڑی کے ساتھ کافی دیر کھڑا رہنے کے بعد شائد تھک گیا کہ سڑک کنارے بیٹھ گیا، ویڈیو بنانے والے شخص نے کہا کہ آپ کے ساتھ کوئی بھی ملازم ہے تو آپ انہیں اس قسم کی جگہ پر مت لے کر آئیں ، یا اگر ساتھ لانا ضروری ہو تو اس کیلئے بھی تھوڑا سا کھانا لینے سے آپ غریب نہیں ہوجائیں گے، انسانیت کی بھی کچھ قدر ہوتی ہے اپنے آس پاس موجود لوگوں کی بھی کچھ قدر کریں۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …