Home / News / پی آئی اے کا نجف کےلئے خصوصی پروازیں چلانے کااعلان

پی آئی اے کا نجف کےلئے خصوصی پروازیں چلانے کااعلان

 قومی ایئر لائن پی آئی اے نے نجف کےلئے خصوصی پروازیں چلانے کااعلان کیا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے خصوصی پروازیں 15 سے 17 اکتوبر 2020 کے درمیان چلائی جائیں گی۔پی آئی اے کے ذمہ دار ذرائع کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ کراچی سے دو اورلاہور سے دو خصوصی پروازیں نجف کےلئے اڑانیں بھریں گی۔

پی آئی اے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ نجف کےلئے اڑانیں بھرنے والی پروازوں میں طلبہ اور اقامہ کے حامل مسافروں کو خصوصی رعایت دی جائے گی۔پی آئی اے کی انتظامیہ کے مطابق لاہور سے نجف کےلئے اڑان بھرنے والی پرواز کا یکطرفہ کرایہ 49 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ کراچی سے روانہ ہونے والی پرواز کا یکطرفہ کرایہ 39 ہزار روپے ہو گا۔پی آئی انتظامیہ نے کہاہے کہ مسافروں کو اپنے ہمراہ 30 کلو سامان لے جانے کی اجازت ہو گی

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …