
وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے کہاہے کہ اب پاکستان بدل گیا ہے، مزارقائد کی بے حرمتی کرنے والے دیگر افراد کو بھی گرفتار ہونا چاہئے۔
وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے نجی ٹی وی 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کسی کو مزار قائد پر ہلڑبازی کی اجازت نہیں ،آئی جی مقدمہ درج نہ کرتے تو معاملہ اسمبلی میں اٹھاتا،ٹھیلے والے کو چھوٹے سے کام میں بند کردیتے ہیں ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ کل انہوں نے تمام حدیں پارکردیں،یہ معافی مانگ لیتے تو بات ختم ہو جاتی ،اب پاکستان بدل گیا ہے،انہوں نے کہاکہ مزارقائد کی بے حرمتی کرنے والے دیگر افراد کو بھی گرفتار ہونا چاہئے۔