Home / international news / شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن اپنی ناکامی کے اعتراف پر رو پڑے

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن اپنی ناکامی کے اعتراف پر رو پڑے

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن حکمران جماعت ورکرز پارٹی کے یوم تاسیس کی مناسبت سے قائم تقریب سے خطاب کے دوران عوام کی مشکلات حل کرنے اور ان کا معیار زندگی بہتر نہ کر پانے کے اعتراف پر آبدیدہ ہو گئے۔

ورکرز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر شمالی کوریا میں مختلف شہروں میں تقریبات منعقد کی گئیں جبکہ اسی مناسبت سے منعقد ہونے والی فوجی پریڈ سے خطاب کے دوران کم جونگ اُن رو پڑے۔

کم جونگ اُن نے کہا کہ عوام کا مجھ پر آسمان کی طرح بلند اور سمندر کی گہرائی جیسا اعتماد ہے لیکن میں انہیں اطمینان بخش زندگی گزارنے کی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو گیا ہوں۔ اس موقع پر ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے اور انہیں چشمہ اتار کر آنسو پونچھنا پڑے۔

شمالی کوریا کے سربراہ نے کورونا وبا کے ہنگامہ خیز دور میں ملک کی بہتر رہنمائی نہ کرپانے میں ناکامی پر بھی معافی مانگی۔ اپنے طاقتور حکمراں کو روتا دیکھ کر شمالی کوریا کے فوجی بھی آبدیدہ ہوگئے اور اپنے حکمران کی حق میں فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے اپنی حمایت کا یقین دلایا۔

کم جونگ اُن نے اپنی تقریر میں اپنے دادا اور والد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ان کی جانب سے مجھے ملک کی ذمہ داری سونپی گئی لیکن میری تمام کوششیں اور اخلاص عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کے لیے کافی ثابت نہیں ہوئیں۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

فرانس میں حضور ﷺ کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے ٹیچر کو قتل کردیا گیا

 یورپی ملک فرانس میں ایک شخص نے حضور ﷺ کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے …