Home / News / پاکستان میں کرونا کے 90 فیصد مریض صحتیاب

پاکستان میں کرونا کے 90 فیصد مریض صحتیاب

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 675 کرونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 15 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد2لاکھ81 ہزار136ہوگئی ہے۔

زشتہ 24 گھنٹوں میں 5000 کے قریب مریض صحتیاب ہوئے ہیں جن میں سے 2605 افراد کا تعلق پنجاب سے ہے ۔ مجموعی طور پر صحتیاب ہونیوالوں کی تعداد 2 لاکھ 54 ہزار 286 ہے ۔ صحتیاب افراد کی شرح 90 فیصد ہے جبکہ پاکستان میں فعال کیسز کی تعداد 20 ہزار 836 رہ گئی ہے

کرونا سے صحتیاب مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد سندھ سے ہے جہاں ایک لاکھ 13 ہزار 268 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں، پنجاب سے 85 ہزار 180 ، خیبرپختونخوا سے 29 ہزار 255، اسلام آباد سے 12 ہزار 732، بلوچستان سے 10 ہزار 277 افراد صحتیاب ہوئے جبکہ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں بالترتیب 1820 اور 1804 مریض صحتیاب ہوئے۔

پاکستان میں 6014 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے سب سے زیادہ اموات سندھ سے 2231 ریکارڈ کی گئیں جبکہ پنجاب سے 2157 اور خیبرپختونخوا سے 1213 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …