Home / News / محلہ داروں نے تیسری منزل سے پھینکے گئے بچوں کو کیچ کرکے جان بچالی

محلہ داروں نے تیسری منزل سے پھینکے گئے بچوں کو کیچ کرکے جان بچالی

فرانس میں پیش آیا ایک انوکھا واقعہ ، جہاں رہائشی اپارٹمنٹ کی تیسری منزل میں خوفناک آگ لگی تو ہمسائیہ فلیٹ میں موجود میں دو بچوں کی جان بچانے کیلئے انہیں کھڑی سے نیچے پھینکا گیا، جنہیں نیچے موجود اہل محلہ نے برق رفتاری سے کیچ کرکے تین اور دس سالہ بچوں کی جان بچائی،ہمسائے نے فلیٹ کے اندر داخل ہوکر بچوں کو تینتیس فٹ کی بلندی سے پھینکا جب کہ پہلے سے نیچے موجود اہل محلہ نے بچوں کو کیچ کرلیا۔

اپارٹمنٹ میں لگنے والی خوفناک آگ نے دیگر فلیٹس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جس سے 17 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں بچوں کو بچانے والے چار افراد بھی شامل ہیں، ایک نوجوان کی کلائی کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی تھی۔

اس پورے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے،ویڈیو دیکر اہل محلہ کی بہادری اور حاضر دماغی کو سراہا جارہاہے۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …