Home / News / جہلم کے بنیادی مرکز صحت میں حاملہ خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا انکشاف
Silhouette of pregnant woman

جہلم کے بنیادی مرکز صحت میں حاملہ خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا انکشاف

ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے بنیادی مرکز صحت کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے حاملہ خواتین کی نازیبا وڈیو بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایک شہری نے ڈپٹی کمشنرجہلم کو درخواست دی جس میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ سوہاوہ کے بنیادی مرکز صحت پھلڑے سیداں کی لیڈی ہیلتھ ورکر زچگی کے لئے آنے والی خواتین کی ویڈیوز بنا کر اپنے رشتہ دار پولیس اہلکار کو دیتی ہے جب کہ پولیس اہلکار عرفان ان ویڈیوز پر خواتین کو بلیک میل کرتا ہے اور خواتین کے انکار پر ویڈیوز فروخت کرنے کا کہتا ہے۔

ڈی سی جہلم نے درخواست موصول ہونے پر انکوائری کے بعد بنیادی مرکز صحت کا سارا عملہ تبدیل کردیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ثبوت تو لوگ مٹا دیتے ہیں اس کے لئے دوسرے اداروں سے مدد لیں گے، جو مرکزی ملزمان ہیں ان کے خلاف ایکشن لے لیا گیا ہے جب کہ سی او ہیلتھ جہلم کے مطابق گمنام درخواست میں ویڈیوز بنانے کے متعلق الزام ثابت نہیں ہوا، پولیس اہلکار کے خلاف ڈی پی او کو خط لکھ دیا ہے کہ وہ اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کریں۔

دوسری جانب ڈی پی او جہلم کا کہنا ہے کہ جونہی پولیس اہلکار کے خلاف ڈپٹی کمشنر کا سی ای او ہیلتھ کا خط ملا فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ایکشن لیا جائے، برے کاموں کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …