
ویسے تو حکومتی وزرا کئی طرح سے اپوزیشن پر طنز کرتے ہیں مگر وفاقی وزیر آبی وسائل نے تنقید کرتے ہوئے نہ صرف نواز شریف کی مرضی کا پاکستان تجویز کیا بلکہ ان کے مطلوبہ ملک میں انتظامی کابینہ بھی بتا دی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ایسا پاکستان چاہیے جس میں کیپٹن صفدر آرمی چیف ہو۔ شہباز شریف چیئرمین نیب ہو، بھگوڑا سمدھی اسحاق ڈار چیف جسٹس ہو۔ مجرم بیٹی ترجمان فوج ہو۔ پھر یہ حکمرانی کر سکتے ہیں۔
فاقی وزیر نے واضح کیا کہ ایسا ہوگا نہیں اور ان کی اب اقتدار میں آنے کی حسرت حسرت ہی رہے گی- انہوں نے اس سے قبل بھی اپوزیشن پر طنز کے نشتر چلاتے ہوئے گزشتہ روز بھی کہا تھا کہ سیاسی لا وارثوں کو جلسوں کے لئے فری ہینڈ دیا جائے گا کیونکہ عوام جانتی ہے کہ یہ سب اپنی چوری بچانے کے لئے کررہے ہیں ۔حکومت عدلیہ اور فوج پر تنقید اسی کی کڑی ہے۔
فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا تھا کہ ان چوروں کو بھی پتہ ہے کہ حکومت اسی ہفتے ان کی چوری کے مزید ٹھوس ثبوت سامنے لانے والی ہے جس کے بعد عوام خود ہی ان کی چھترول کرے گی-