Home / News / نوازشریف اور بھارت پاکستانی اداروں کو کمزور کررہے ہیں

نوازشریف اور بھارت پاکستانی اداروں کو کمزور کررہے ہیں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بی جے پی پاکستان کی حکومت کو توڑنا چاہتی ہے،نوازشریف کے بیانات بھارتی ایجنڈے کے مطابق ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوازشریف مودی کا بیانیہ لے کر چل رہے ہیں، نوازشریف اور بھارت پاکستانی اداروں کو کمزور کررہے ہیں، بی جے پی حکومت پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے،قوم متحد ہوکر بھارتی سازش کو ناکام بنائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کو سخت ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ اپنے بچوں کو لندن میں بٹھا کر عوام کو سڑکوں پر لانا چاہتے ہیں،نوازشریف کے بچے لندن میں آرام کریں اور عوام سڑکوں پرآئیں یہ کیسا انقلاب ہے

انہوں نے کہا کہ نوازشریف ظہیر الاسلام کے سامنے اس وقت کیوں نہیں بولے؟ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف نوازشریف کو آج باتیں کیوں یاد آرہی ہیں،نوازشریف چاہتے ہیں ادارے ان کے ذاتی مفادات کا تحفظ کریں،پاک فوج کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں، اپوزیشن اپنے ذاتی مفاد کے لیے مجھ سے این آراو چاہتے ہیں لیکن ان کو آراو نہیں دیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، وزیراعظم کو نوازشریف کی واپسی سے متعلق حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی، اپوزیشن کے احتجاج اور جلسوں کی جواب حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے ترجمان اور رہنما اپوزیشن کو بے نقاب کریں،ان کا کہنا تھا کہ عوام اداروں کے ساتھ کھری ہے، سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناﺅ نہیں، فوج آئینی حدود میں رہتے ہوئے جمہوری حکومت کے ساتھ ہے۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …