Home / News / ن لیگ میں پھوٹ پڑگئی؟

ن لیگ میں پھوٹ پڑگئی؟

 مسلم لیگ ن میں دو گروپ واضح طورپر سامنے آگئے ہیں اور گزشتہ روز ہونیوالے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 84 میں سے صرف 28 رہنما شریک ہوئے جس دوران مریم نواز کی پالیسی سے سینئر رہنماء ناراض دکھائی دیئے جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وضاحتیں دیتے رہے ۔ 

ن لیگی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی اور مریم نواز کی طرف سے  یکطرفہ فیصلوں پر شدید گرما گرمی ہوئی ہے ، مریم کی پالیسی سے ن لیگ کے سینئر رہنما ناراض دکھائی دیئے اور اراکین نے شکوہ کیا کہ مریم نواز کسی بھی فیصلے سے قبل پارٹی کو اعتماد میں نہیں لے رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اراکین کی تنقید اور شکوے پر شاہد خاقان عباسی نے وضاحت دی کہ مریم نواز بھی مشاورت کرتی ہیں لیکن وہ براہ راست نوازشریف سے ہدایت لیتی ہیں، ان کیساتھ رابطے میں ہیں جس پر اراکین کا کہناتھاکہ ہدایات لندن سے ہی لینی ہیں تو ہمیں بلانے کا کیا فائدہ، یہ بھی واضح نہیں ہوتا کہ پارلیمنٹ میں کیا پالیسی اپنانی ہے ۔

 رانا ثناء اللہ اور خواجہ آصف کو ہدایت کی گئی ہے کہ اراکین کی شکایات کا ازالہ کریں لیکن انہوں نے مریم کے حق میں کچھ نہیں بولا۔

 

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …