Home / entertainment / مصباح الحق نے چیف سیلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

مصباح الحق نے چیف سیلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مصباح الحق نے چیف سیلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

مصباح الحق نے 2019 میں چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا، وہ ہیڈ کوچ کے عہدے پر بدستور کام کرتے رہیں گے۔

مصباح الحق چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا باقائدہ اعلان کچھ دیر بعد قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں کریں گے۔

 مصباح الحق اپنی پرفارمنس کی وجہ سے ایک عرصہ سے تنقید کی زد میں تھے۔ ناقدین کی جانب سے ان کی ٹیم سیلیکشن پر سوالات اٹھائے جارہے تھے

کچھ عرصہ قبل سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو ایک عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دیاتھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ مصباح خود کو بہت زیادہ دباؤ میں ڈال رہے ہیں، اگر کوئی چیف سلیکٹر کسی کھلاڑی کو فائنل الیون میں شامل نہیں کرتا اور ٹیم ہار جائے تو اس کے فیصلے پر سخت تنقید ہوتی ہے۔

پاکستانی میڈیا پر ایک عرصہ سے مصباح الحق کے چیف سیلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کی باتیں ہورہی تھی اور یہ دعویٰ بھی کیا جارہا تھا کہ مصباح الحق کے چیف سیلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کی صورت میں شعیب اختر کو چیف سیلیکٹر بنائے جانے کا امکان ہے۔


Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

عمر گل کے 20 سالہ پروفیشنل کرکٹ کا سفر تمام

یارکر سپیشلسٹ عمر گل کے 20 سالہ پروفیشنل کرکٹ کا سفر تمام ہو گیا۔ عمر …