Home / News / ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ تنقید کی زد میں

ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ تنقید کی زد میں

نجاب نصاب اور درسی کتب بورڈ (پی سی ٹی بی) کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) رائے منظور حسین ناصر نے جمعرات کے روز پرائیویٹ سکولوں میں “گستاخانہ اور پاکستان مخالف” نصاب تعلیم کی حامل 100 کتابوں کے پڑھانے پر پابندی عائد کردی تھی 

رائے منظور حسین ناصر نے جمعرات کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی سی ٹی بی نے صوبہ بھر میں نجی سکولوں کی زیر تعلیم 10،000 کتب کا تنقیدی جائزہ لیا اور پہلے مرحلے میں گستاخانہ ، غیر اخلاقی اور پاکستان مخالف مواد پر آکسفورڈ اور کیمبرج سمیت 31 پبلشروں کی 100 کتابوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پی سی ٹی بی کے ایم ڈی نے بتایا کہ بورڈ نے اس مقصد کے لئے 30 کمیٹیاں تشکیل دی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ کسی نے پہلے بھی ان کتابوں کو چیک نہیں کیا تھا اور انہیں اندازہ نہیں تھا کہ بھاری فیسوں کے مقابلہ میں ہمارے بچوں کو نجی اسکولوں میں کیا پڑھایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم کتب نے پاکستان اور اس کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے بارے میں حقائق کو مسخ کیا ہے جبکہ ان کتابوں میں توہین آمیز مواد بھی موجود تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے لئے ایک کمتر ملک کے طور پر پیش کیا گیا ہے جبکہ آزاد جموں و کشمیر کو بھی ان کتابوں میں نقشوں میں ہندوستان کا حصہ دکھایا گیا ہے۔

رائے منظور ناصر نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے اقوال کو شامل کرنے کے بجائے مہاتما گاندھی اور کچھ نامعلوم افراد کے اقوال پر مشتمل کتاب ایک کتاب بھی ان میں سے ہے جو بین کی گئی ہیں۔

پی سی ٹی بی کے ایم ڈی رائے منظور ناصر نے بتایا کہ ان 100 کتابوں پر فوری طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور پبلشروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر کتابوں کی اشاعت و فروخت بند کردیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی (ڈی ای اے) نجی اسکولوں کے کھلنے پر دوبارہ معائنہ کریں گے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کیا یہ کتابیں ابھی بھی پڑھائی جارہی ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب نصاب اور درسی کتاب ایکٹ 2015 کی شقوں کے تحت خلاف ورزی کرنے والے پبلشرز کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

ایسی کتابوں پر پابندی لگا کر رائے منظور حسین پہلے ہی تنقید کی زد میں تھے کہ اسی دوران ٹوئٹر صارفین نے ان کو منافق اور بدعنوانی میں ملوث شخص کے طور پر بدنام کرنے کی مہم چلا دی۔ ایم ڈی پی سی ٹی بی پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے ٹوئٹر پر فحش فلموں کو پسند کیا اور اس دیکھنے کا الزام بھی لگایا گیا۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …