Home / News / شہباز شریف کی گرفتاری پر سب سے زیادہ خوشی مریم نواز کو ہوئی

شہباز شریف کی گرفتاری پر سب سے زیادہ خوشی مریم نواز کو ہوئی

صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہبازشریف مدر آف منی لانڈرنگ ہیں، جب تک تحریک انصاف کی حکومت ہے نوازشریف وطن واپس نہیں آئیں گے۔ 92نیوز کے ایک پروگرام میں صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقاتی اداروں نے 4سال کی انتھک محنت سے شہبازشریف کو گرفتارکرلیا، آج ان لوگوں نے توہین عدالت کی،عدالت کو توہین عدالت کا نوٹس لینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی گرفتاری کی سب سے زیادہ خوشی مریم نوازکو ہوئی ، ان کا خیال ہے کہ اب وہ کھل کر کھیلیں گی ، اب میم کھل کر کھیلے گی اور ن کا بیڑہ غرق کرے گی ۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مریم کہتی ہیں کہ انہیں گلگت بلتستان کے الیکشن کے باعث گرفتار کیا گیا لیکن شہبازشریف کو تو اپنی گرفتاری کا پہلے ہی معلوم ہو چکا تھا اسی لیے انہوںنے دو دن پہلے پریس کانفرنس کر کے سیاسی شہید بننے کی کوشش کی۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …