Home / News / پاکستانی اب ملائیشیا نہیں جاسکیں گے!
malaysia-visa-news

پاکستانی اب ملائیشیا نہیں جاسکیں گے!

اگر آپ ان دنوں ملائیشیا جانے کاسوچ رہے ہیں تو جان لیں کہ اب پاکستانی ملائیشیا نہیں جاسکتے۔ حا ل ہی میں ملائیشیا نے ان 23ممالک کی فہرست جاری کردی ہے، جو ملائشیانہیں آسکتے۔ اس فہرست میں پاکستان کا بھی نام شامل ہے، یہی وجہ ہے کہ ملائشیا جانے کے خواہشمند افراد کو اب طویل انتظار کرنا ہوگا، جب تک ملائشین حکومت انہیں اجازت نامہ نہیں فراہم کرے گی، اس وقت تک وہ ملائشیا کا سفر نہیں کرسکیں گے۔

ملائشیا کے امیگریشن ڈپارٹمنٹ نے پیر کو سوشل میڈیاپر یہ آرڈر جاری کیا ہے، جس کے مطابق طویل عرصے کے لئے وہاں آنے کے خواہشمند، 23ممالک کے مسافروں کو مطلوبہ ویزا جاری نہیں کیا جائے گا، یعنی کوئی اگر اپنی فیملی کے پاس مہینوں رہنے کی غرض سے جانے کا ارادہ رکھتاہے تو انہیں امیگریشن حکام ویزے کا اجرانہیں کریں گے۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے نتیجے میں کیاگیا ہے

4جون کے بعد پیر کے دن ملائیشیا میں سب سے زیادہ 277کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس دن ایک فرد کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ ان کے پڑوسی ممالک انڈونیشیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 2لاکھ 38ہزار727ہے، جبکہ فلپائن میں یہ تعدادایک لاکھ96ہزار989ہے، انڈونیشیا میں، ایک دن میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 8ہزار 130تھی۔

ملائشیا میں کورونا کے کیسز کے پھیلاؤ میں کمی کی ایک وجہ یہاں کی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے سخت اقدامات ہیں، جن کی ایک کڑی 23ممالک کے فراد پر ویزہ پابندی لگادینا بھی ہے۔ ان سخت پابندیوں کو لگانے کا یہی مقصد ہے کہ ملائشیا میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ نہ سکے۔ اب تک ملائشیامیں مجموعی طور پر9ہزار459کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد128ہے۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

لمز کے طلباءبھی سڑکوں پر آگئے

 لاہوریونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمز) کے طلباءبھی سڑکوں پر آگئے اور زوم کے ایک سمسٹر …