
لاہور میں رائیونڈ کے نزدیک نجی ہاوسنگ کے 16 سیکیورٹی گارڈز میں کوروناوائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔
نیوز کے مطابق رائیونڈ کے قریب نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں 16 سیکیورٹی گارڈز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد فارم ہاوس میں موجود افرادکو کورونا ٹیسٹ کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں رینجرز اور پولیس تعینات کرکے سوسائٹی کو لاک ڈاون کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 1918 ہوگئی ہے اور 15 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔