Home / News / “پیسے لیکر لوگوں کو چھوڑ رہے ہو” شاہ محمود قریشی تھانیدار پر برس پڑے

“پیسے لیکر لوگوں کو چھوڑ رہے ہو” شاہ محمود قریشی تھانیدار پر برس پڑے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کارکنوں کی شکایات پر تھانہ ممتاز آباد کے ایس ایچ او پر بر س پڑے،انہوں نے تھانیدار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیسے لیکر لوگوں کو چھوڑ رہے ہو ، ثابت کردوں ۔

روزنامہ جنگ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کارکنوں کی شکایات پر ایس ایچ او طاہر اعجاز پر برہم ہوئے۔ کارکنوں نے ان سے موٹر سائیکل نہ چھوڑنے اور مقدمہ درج نہ کرنے کی شکایت کی تھی۔وزیر خارجہ کا ایس ایچ او سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی صورت عوام سے بدتمیزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر بدتمیزی کی تو بیشک آئی جی آ جائے، تھانے آ کر پکڑ لوں گا۔ پیسے لے کر مقدمے درج کر رہے ہو، ثابت کر دوں؟

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

چین نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی اور پاکستان یہ ویکسین جلد حاصل کرنے والا ہے

چین کے نیشنل میڈ یکل اور ہیلتھ کیئر گروپ سینو فارم ’sinopharm‘ نے پاکستان میں …