Home / News / خواجہ آصف نے میرے خلاف بیان کسی کی ایما پر دیا ہوگا

خواجہ آصف نے میرے خلاف بیان کسی کی ایما پر دیا ہوگا

سابق صدر آصف زرداری نے خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ خواجہ آصف نے میرے خلاف بیان کسی کی ایما پر دیا ہوگا۔

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خواجہ آصف کابیان اپوزیشن میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش ہے ، اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو اس طرح کے کیسز بنتے رہتے ہیں ،نوازشریف کے ساتھ تعلقات اب ٹھیک ہیں ۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہاکہ اب کسی کی تقریر روکنا کسی کے بس کی بات نہیں ،اب تولوگوں کے ہاتھوں میں موبائل کی شکل میں کروڑوں ٹی وی ہیں ،صحافی کے سوال ”حکومت کو مزید کتنا وقت دے رہے ہیں“ کا جواب دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہاکہ ابھی تو بسم اللہ کی ہے۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …