Home / News / خصوصی عدالتوں میں بیٹھے جج اپنے ضمیر کے قیدی

خصوصی عدالتوں میں بیٹھے جج اپنے ضمیر کے قیدی

سلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ مجھ پر 15 کلو ہیروئن کا جعلی کیس بنایا ہواہے،کیس پر 15 ماہ سے کچھ نہیں ہو رہا،خصوصی عدالتوں میں بیٹھے جج اپنے ضمیر کے قیدی ہیں ان ججز کی نگرانی ہوتی ہے، نوازشریف کو سزا دینے والا جج کہہ رہا ہے ضمیر کیخلاف فیصلہ دیا۔

لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے خصوصی عدالتیں ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت میں کرپٹ لوگ موجود ہیں، ہم ظلم کا مقا بلہ کررہے ہیں ، موجودہ پی ٹی آئی حکومت اربوں روپے کی دیہاڑی لگا رہی ہے،غریب افراد کو بے روزگار کیا جارہا ہے، مجھ پر الزام ہے میں نے اپنے اثاثے سمگلنگ سے بنائے ۔

لیگی رہنما نے کہاکہ نیب انکوائری کررہا ہے سارے اثاثے اختیارات کے غلط استعمال سے بنائے، میرے تمام اکاﺅنٹس منجمد ہیں ، عمران نیازی! ہم جھکنے والے نہیں ،مقابلہ کریں گے اور تمہیں منطقی انجام تک پہنچائیں گے ،

رانا ثنا اللہ کا کہناتھا کہ وزیراعظم کو صرف اپوزیشن کی کرپشن نظرآتی ہے،اپنی نظر ہی نہیں آتی ،اربوں روپے کما کر ظفر مرزا بیرون ملک بیٹھے ہوئے ہیں ، انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہ عمران خان استعفیٰ دیں اور آزادانہ انتخابات کرائے جائیں ،یہ ساری اپوزیشن کو نااہل کرانا چاہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کا اداروں کیخلاف کوئی بیانیہ نہیں،ہم ووٹ کی عزت کو پامال نہیں ہونے دیں گے ۔

لیگی رہنما نے کہاکہ فیصل آباد میں غریبوں کی جھونپڑیوں کو بلڈوز کیاجارہا ہے، پی ڈی ایم نے تہیہ کرلیاظلم کیخلاف کھڑے ہوں گے،لوٹ مار کا بازار گرم ہے، عوام کا ساتھ دیں گے ،ظلم زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتا، وقت آگیا ہر محب وطن پاکستانی اٹھ کھڑا ہو۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …