Home / News / اداکارہ سلمیٰ ظفر کے پیسے کھانے پر الزامات پر جویریہ سعود کا ردعمل سامنے آگیا

اداکارہ سلمیٰ ظفر کے پیسے کھانے پر الزامات پر جویریہ سعود کا ردعمل سامنے آگیا

جویریہ سعود کی اداکارہ سلمی ظفر کے پیسے نہ دینے کے الزام کی تردید

اداکارہ جویریہ سعود نے اداکارہ سلمی ظفر کی جانب سے پیسے نہ دینے کے الزام کی تردید کردی، جویریہ نے اداکارہ سلمی ظفرکے ایک کروڑروپے نہ دینے کے الزام پر کہا کہ سلمی ظفرکوپہلے مہینے ہی ہمارے ساتھ کام چھوڑدینا چاہیے تھا اگر ہم انہیں پیسے نہیں دے رہے تھے، اگر ہم پیسے نہیں دے رہے تھے تو سلمیٰ ظفر نے 7 برس تک ہمارے ساتھ کیوں کام کیا؟

اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے جویریہ نے کہا کہ ہم نے ان کے پیسے بہت سال پہلے ہی کلیئر کر دیے تھے، معلوم نہیں یہ کون سا حساب لگا کر بیٹھی ہوئی ہیں اور اچانک انہیں کیا یاد آیا ہے، اگر ہم نے ان کے پیسے نہ دیے ہوتے تو اتنے سکون سے زندگی نہ گزار رہے ہوتے۔

جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ سلمی ظفرنے کچھ ماہ پہلے مجھ سے ایک کاروبارمیں شراکت داری کی بات کی جس میں مجھے کوئی دلچسپی نہیں تھی، ان کے بہت اصرارپر بھی جب میں نے انکار کیا تو اب یہ الزامات والی ویڈیو سامنے آگئی۔

جویریہ کا مزید کہنا تھا کہ جب انسان بولتا ہے تو اس کی تربیت کا پتہ چلتا ہے، اس لئے میں ان کو کوئی جواب نہیں دوں گی کیونکہ میری تربیت ایسی ہوئی ہی نہیں کہ کسی پر الزام لگاﺅں یا بدتمیزی کروں اورجن لڑکوں کی وہ بات کر رہی ہیں وہ ہماری ٹیم کا حصہ ہیں، ایک سال سے ہم کام نہیں کررہے نہ ہی کوئی ڈرامہ بنایا ہے لیکن ہم انہیں پیسے دے رہے ہیں اور خیال بھی رکھ رہے ہیں۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …