Home / international news / اٹلی نے پاکستانی ورکرز کو شاندار خوشخبری سنا دی

اٹلی نے پاکستانی ورکرز کو شاندار خوشخبری سنا دی

پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ اٹلی نے پاکستانی ورکرز کے لئے ورک ویزا کی اجازت دے دی ہے۔ رواں سال 30ہزار سے زائد ورک ویزا کا اجرا کیا جائے گا۔

پاکستانی سفیر جوہر سلیم کا کہنا تھا کہ اس پیشکش سے زراعت، سیاحت، تعمیراتی اور فریٹ کے شعبے سے منسلک لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستانی ورکرز اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔جوہر سلیم کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال میں اٹلی سے 142ملین ڈالرز بطور ترسیلات زر بھیجے گئے۔ اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کا بھی مطالبہ تھا کہ پاکستانی ورکرز کو ویزا دیا جائے۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

فرانس میں حضور ﷺ کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے ٹیچر کو قتل کردیا گیا

 یورپی ملک فرانس میں ایک شخص نے حضور ﷺ کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے …