Home / Islamic / طواف اور عمرے کے دوران کعبہ اور حجر اسود کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہو گی

طواف اور عمرے کے دوران کعبہ اور حجر اسود کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہو گی

خانہ کعبہ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ عمرے کے لیے آنے والے زائرین کو طواف اور عمرے کے دوران کعبہ اور حجر اسود کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

سعودی انتظامیہ نے کہا ہے کہ طواف، کعبہ کے گرد نصب فینس کے باہر ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی روک تھام اور زائرین کی حفاظت کے لیے حجر اسود کا بوسہ لینا یا کعبے کو چھونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تمام زائرین کو سماجی فاصلہ رکھنے کے علاوہ طواف اور سعی کے دوران زمین پر نشانات پر چلنے کی پابندی بھی کروائی جائے گی۔ پابندی پر عمل درآمد کے لیے انتظامیہ نے اہلکار تعینات کیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مقامات مقدسہ آنے والے زائرین کے جسم کا درجہ حرارت لیا جائے گا، اسکے لیے طبی ٹیمیں ہر وقت موجود رہیں گی اور نگرانی جاری رکھیں گی تاکہ زائرین کو کورونا وائرس سے بچایا جاسکے۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

آج کی حدیث

Share