Home / international news / اسرائیل نے امریکہ کو جدید سٹیلتھ ایف 35 طیارے قطر کو دینے سے کیوں روکا؟

اسرائیل نے امریکہ کو جدید سٹیلتھ ایف 35 طیارے قطر کو دینے سے کیوں روکا؟

اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ نے کہا ہے کہ وہ امریکہ سے قطر کو ایف 35 جدید جنگی طیارے دینے کی مخالفت کریں گے، کیونکہ اسرائیل خطے میں اپنی فوجی برتری کو کھونا نہیں چاہتا، اسرائیل کی انٹیلی جنس کے وزیر ایلی کوہن نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل کیلئے اس کی سلامتی اور خطے میں برتری اہم ترین ترجیحات ہیں اور اس کیلئے وہ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطی سوئٹرزر لینڈ جیسا پرسکون خطہ نہیں، اس لیے یہاں قومی سلامتی کی بہت اہمیت ہے۔ یہ بیان انہوں نے برطانوی خبر رساں ادارت کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے دیا، اس رپورٹ کے مطابق قطر نے باضابطہ طور پر امریکہ سے جدید جنگی طیارے خریدنے کی درخواست کی ہے۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی امریکا سے جدید اسٹیلتھ جنگی طیارے ایف 35 خریدنے کی درخواست کی گئی تھی۔ امارات نے حال ہی میں امریکا کی حمایت سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے معاہدہ کیا ہے۔

اس کے بدلے امریکا نے امارات کی اس درخواست پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ تاہم سفارتی تعلقات بحال ہونے کے باوجود اسرائیل نے اس معاہدے پر ناپسندیدگی کا اظہار کر دیا ہے۔

خطے میں کشیدگی اور ایران کیساتھ بگڑتے تعلقات کے باعث اسرائیل نے ہمیشہ مسلم ممالک کے فوجی معاہدوں کی مخالفت کی ہے۔ اسرائیل کے تحفظات کی ایک بڑی وجہ قطر کے ایران اور فلسطین کی اسلامی تنظیم حماس کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، جس کے ساتھ اسرائیل غزہ میں 3 جنگیں بھی لڑ چکا ہے۔

خطے میں اسرائیل کے مفادات کے تحفظ کے اصول کے تحت مشرقِ وسطیٰ یا کسی بھی عرب ملک کے ساتھ دفاعی سودے سے قبل امریکا اسرائیل کے ساتھ مشاورت کرتا ہے، تاہم اس نوعیت کے بعض معاہدوں میں امریکا نے اسرائیل کے تحفظات کو نظر انداز بھی کیا۔ امارات، اسرائیل معاہدے کے بعد بعض اسرائیلی عہدے داروں نے امکان ظاہر کیا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ قطر بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر لے۔ تاہم قطر نے اسرائیل- فلسطین امن معاہدے تک اسے کسی بھی امکان کو رد کر دیا۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

فرانس میں حضور ﷺ کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے ٹیچر کو قتل کردیا گیا

 یورپی ملک فرانس میں ایک شخص نے حضور ﷺ کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے …