Home / News / اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریڈ زون میں فائرنگ کرنے والے جج کو معطل کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریڈ زون میں فائرنگ کرنے والے جج کو معطل کردیا

ریڈ زون میں فائرنگ کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو معطل کردیا گیا۔ جج جہانگیراعوان نے فائرنگ کا اعتراف کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ایم پی اے ابدہ راجہ کے شوہر کے ساتھ تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے بعد فائرنگ کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے محکمانہ رولز کے تحت ایڈیشنل سیشن جج کو معطل کیا، ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان تاحکم ثانی معطل رہیں گے

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا کہ آپ نے دیکھا ہے کہ کل ریڈزون میں کیا ہوا؟ ریڈزون میں ایک شخص فائر کر رہا ہے۔ چاہے اس کی کوئی بھی وجہ ہو لیکن یہ کیسے ممکن ہوا۔

جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ ہیں اس شہر میں لاقانونیت ہے ،ریاست کی رٹ بھی تو کہیں ہونی چاہئے ، ریاست بھی تو کسی چیز کی ذمہ داری لے ۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اس لڑائی میں دوسرا فریق بھی بااثر ہے، یہ تمام بڑے آدمی کمپرومائز کیوں کر جاتے ہیں؟ میں نے کبھی نہیں سنا کہ کسی مہذب معاشرے میں ایسے کمپرومائز ہوتے ہوں۔

دوسری جانب جج جہانگیراعوان نے پولیس کے سامنے پیشی کے دوران میڈیا کے سامنے فائرنگ کا اعتراف کرلیا۔

جج جہانگیراعوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجھے مارنا شروع کردیا اور میں اپنا دفاع کرنا چاہتا تھا۔ میں نے فائرنگ اپنے دفاع میں کی۔

واضح رہے گزشتہ روز ریڈ زون میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر چوہدری خرم اور ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کے مابین گاڑی کی آگے بڑھانے کے معاملے پر تلخی کلامی ہوئی جس کے بعد چوہدری خرم نے جج جہانگیر اعوان پر تشدد کیا تھپڑ ماردیا۔

ہاتھا پائی شروع ہونے کے بعد جہانگیر اعوان نے اپنی گاڑی سے پستول نکال کر ہوائی فائر کیے۔تاہم فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر اسلام آباد پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور چوہدری خرم کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ پولیس اسٹیشن لے گئی۔


Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …