Home / international news / بھارتی سائنسدان کا گائے کے گوبر سے موبائل چپ تیار کرنے کا حیران کن دعویٰ

بھارتی سائنسدان کا گائے کے گوبر سے موبائل چپ تیار کرنے کا حیران کن دعویٰ

بھارت سے ہر آنے والے دن کوئی نہ کوئی انوکھی خبر آتی رہتی ہے جسے سننے کے بعد انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے، ہندو مذہب میں گائے کو ماں کا درجہ دیا جاتا ہے مگر بھارتیوں کو گائے اور اس کے گوبر سے کچھ خاص ہی لگاؤ ہے، اپنے دیوتاؤں کی مورتیاں گوبر سے بنانے کے بعد اب فون سِگنل ریڈی ایشن کے نقصانات سے بچنے کے لیے گوبر کی چپ تیار کر لی گئی ہے۔

دہلی میں راشٹریہ کامدینو آیوگ کے چیئرمین ولبھ بھائی کتھیریا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے گائے کے گوبر سے بنی ہوئی موبائل دکھا تے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اگر اس چپ کو موبائل میں استعمال کیا جائے گا تو اس سے موبائل کی تابکاری کم ہوتی ہے، اس کے علاوہ یہ مختلف قسم کی بیماریوں کے خلاف بھی آپ کے لئے ایک محافظ ثابت ہوگی۔

دہلی میں گائے کے گوبر سے بنی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے شروع کی جانے والی ملک گیر مہم “کامدینو دیپاولی مہم” کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ کامدینو آیوگ کے چیئرمین ولبھ بھائی کتھیریا کا کہنا تھا کہ گوبر کے بہت سے فوائد سے ہم لاعلم ہے گائے کا گوبر اور ایک دوا ہے، بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار اکشے کمار خود بھی گائے کا گوبر کھاتے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں گائے کا گوبر تابکاری کم کرتا ہے وہیں گائے کے گوبر سے دیگر مصنوعات بناکر گھر کے ماحول کو بھی ماحول دوست بنایا جا سکتا ہے، گائے کے گوبر میں بہت سی بیماریوں کے جراثیم اور بیکٹیریا سے لڑنے کی بے پناہ طاقت موجود ہے۔

بھارتی سائنسدان نے کہا کہ آج جدید سائنس کے دور میں ہم لوگ اپنی سائنس کو بھول گئے ہیں، گائے کے گوبر کے بے پناہ فوائد کو جدید سائنس نے بھی نظر انداز کیا ہے، لیکن آپ ہم لوگوں نے ایک ایسا تحقیقی منصوبہ بنایا ہے، جس کے تحت ہم گائے کے گوبر کے فوائد کے حوالے سے تحقیق کریں گے۔

بھارتی سائنسدان کا اپنی پریس کانفرنس میں بھارتی عوام اور میڈیا پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ گائے کے حوالے سے ایک مثبت مہم چلائی جائے تاکہ کوئی بھی گائے سڑک یا باہر گلیوں میں گھومتی ہوئی نظر نہ آئے، گائے اگر دودھ نہیں دیتی تو اسے پیشاب اور گوبر کے استعمال کی غرض سے گھر میں رکھا جا سکتا ہے۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

فرانس میں حضور ﷺ کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے ٹیچر کو قتل کردیا گیا

 یورپی ملک فرانس میں ایک شخص نے حضور ﷺ کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے …